29 اگست 2013 - 19:30
علاقے میں بدامنی سے امریکی مفاد حاصل

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب اسپیکر ابوترابی فرد نے کہا ہےکہ امریکہ ایک عرصے سے مشرق وسطی کے علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب اسپیکر ابوترابی فرد نے کہا ہےکہ امریکہ ایک عرصے سے مشرق وسطی کے علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب اسپیکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے  ہوئے علاقے میں کشیدگي پھیلانے کے امریکہ کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ علاقے میں بدامنی پھیلا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ مجلس شورائے اسلامی کے نائب اسپیکر نے کہا اگر گذشتہ دہائيوں پر نگاہ ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہےکہ افغانستان، عراق، لبنان اور فلسطین میں امریکہ اور صیہونی حکومت نے جو جنگ پسندانہ اقدامات کئے ہیں ان سب میں انہیں شکست ہوئي ہے۔ واضح رہے ماہرین کا خیال ہے کہ افغانستان اور عراق میں امریکہ کو فوجی اور سیاسی لحاظ سے بھر پور شکست ہوئي ہے اور اب وہ ان ناکامیوں کے باوجود شام کےخلاف فوجی اقدامات کرنے کے لئے پرتول رہا ہے۔ سیاسی اور فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے شام کے خلاف کوئي فوجی اقدام کیا تو اسے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲